کراچی میں سپرہائی وے کاٹھور کےمقام پر گڈز ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کےبعدکاٹھورموڑ،لنک روڈاور سپرہائی وےپر احتجاج کےباعث ٹریفک جام ہوگیا۔
کراچی میں سپرہائی وے کاٹھور کے مقام پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا ۔مظاہرین پر لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسی دوران فائرنگ سے تین افراد کی افراد کی جان بھی چلی گئی۔
ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔سینئر ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق دو جاں بحق افراد کی شناخت نیاز اور محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کےبعدکاٹھورموڑ،لنک روڈاور سپرہائی وےپراحتجاج کےباعث ٹریفک جام ہوگیا۔ اور گاڑیوں کی کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں۔
سپرہائی وے پر ہیوی ٹریفک اور مسافر بسیں بھی پھنس گئیں۔ بیرون شہر سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری وہاں پہنچ گئی ۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،