اسلام آباد: معروف مصنف اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معید یوسف نے اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ ان کی تقرری پچھلے ماہ عمل میں لائی گئی تھی۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس سیل کے قیام کا مقصد حکومت کی معاونت کیلئے، تحقیق کو بروئے کار لا کر اہم قومی امور اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسی تجاویز مرتب کرنا ہے۔
سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر معید یوسف قومی سلامتی کمیٹی کے رکن بھی ہونگے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،