عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ایم این اے جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس ضمن میں جمشید دستی نے یڈیو بیان بھی جاری کی اہے اور کہاہے کہ میں شادی کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے مشروط کرتاہوں۔
مظفر گڑھ کے سابق ایم این اے نے کہا کہ مولانا کے مارچ میں شادی کا اعلان کروں گا۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جارہے ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی اب 2020 میں ہی سادگی سے شادی کرلوں گا۔
جمشید دستی نے موجودہ حکومت پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون