چترال سڑک حادثے میں نو افراد جاں بحق گیارہ زخمی ہوگئے۔
راغ لشٹ کے مقام پر فلائنگ کوچ حادثہ، 6 افراد موقع پر جاں بحق، دیگر 3 مسافر شدید زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج راغ لشٹ کے مقام پر کوغذی سے آنے والی غواگئی موٹر کار اور پشاور سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ آپس میں ٹکرا گئیں ۔
فلائنگ کوچ بے قابو ہوکر دریا کے کنارے الٹ گئی ۔ جسکے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار 9 افراد جاں بحق ہوئے اور دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلائنگ کوچ کے ڈرائیورکی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے اور اسکا تعلق تورکہو سے ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،