دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احتساب عدالت کا دوہرا معیار قابل مذمت ہے، شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے اورحکومت آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانا بنا رہی ہے۔

اسلام آباد:آصف علی زرداری کی صحت کے معاملہ پرداءر درخواست مسترد ہونے پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا دوہرا معیار قابل مذمت ہے۔

شیری رحمان نےکہا کہ ایک طرف ایک مخصوص طبقے کو نیب کے دائرہ کار سے بری کیا گیاتو دوسری طرف آصف علی زرداری کو ہسپتال تک منتقل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے اورحکومت آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانا بنا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کی ہدایت کے باوجود احتساب عدالت نے ان کی درخواست رد کر دی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا  کہ آصف علی زرداری کی صحت تشویش ناک ہے ان کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ کو نظرانداز کیا جا رہاہےاور اگر آصف علی زرداری کی صحت کو کچھ ہوا تو ذمہ دار تحریک انتقام کی حکومت ہوگی۔

About The Author