کراچی: پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی دو بیویوں، صوبائی وزیر اویس شاہ، فرنٹ مینوں سمیت 16 افراد کی درخواست ضمانت کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔
نیب نے پیش رفت رپورٹ پیش کردی ہے۔ نیب کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیاہے کہ مرکزی ملزم خورشید جسمانی ریمانڈ پر ہیں تحقیقات جاری ہین،خورشید شاہ کے بینک اکاؤنٹس اور اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں، ملزمان میں خورشید شاہ کی اہلیہ بی بی گلناز اور بی بی طلعت شامل ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے کہا کہ خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ، سید فرخ شاہ، لڈو مل، پہلاج، اعجاز بلوچ، اجیت کماربھی ملزمان میں شامل ہیں۔
عدالت کو بتایا گیاکہ فرنٹ مین قاسم علی شاہ، آفتاب سومرو سمیت دیگر ملزمان نیب کو مطلوب ہیں۔
عدالت نے خورشید شاہ کی بیویوں،بیٹوں اور فرنٹ مینوں کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔
عدالت نے خورشید شاہ کی بیویوں کو عارضی طور پر حاضری سے استثنیٰ دیتے ہئے تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،