نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایجنسیاں ہمارے عہدیداروں پر دباؤ ڈال رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایجنسیاں ہماری پارٹی کے ضلعی اور صوبائی عہدیداروں سے رابطہ کر کے دباؤ ڈال رہی ہیں وہ اس حد تک نہ جائیں۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے میر حاصل بزنجو نے ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف ایک پیج پر ہی ہے۔

انہوں نے کہا انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور جعلی وزیر اعظم اس ملک پر حکومت کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ دنیا بھی پاکستان کے وزیر اعظم کو جعلی سمجھ رہی ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان کی انگلی پکڑ کر بیرون ملک ملاقاتیں کرا رہے ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ایسی بات سامنے آ جاتی ہے جس پر مشاورت ضروری ہوتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ میری جماعت کے لوگوں سے ایجنسیاں رابطہ کر رہی ہیں وہ اس حد تک نہ جائیں۔ فیصلے مرکزی سطح پر ہوتے ہیں یہ رابطے بند کر دیے جائیں۔

نیشل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا، کہا جا رہا ہے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی جماعت نہیں ہے اور وہ مذہبی کارڈ استعمال کریں گے لیکن وقت نے ثابت کیا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے۔

میرحاصل بزنجو نے کہا کہ اپوزیشن  اس حکومت کے خلاف متحد ہے اور اس حکومت کو ہر حال میں جانا ہوگا۔

About The Author