مظفر گڑھ سے
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)حقیقی بھانجے اور اس کے نوسربازدوستوں سے قیمتی کمرشل اراضی سے محروم ہونے والی بیوہ خاتون کا نوسرباز گروہ نے جینا محال کردیا،خبریں لگوانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا،پولیس بھی نوسرباز گروہ کے ساتھ مل گئی،جعلی چیک کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا۔
ایس ڈی پی او نے بھی بیوہ کی ایک نہ سنی،دفتر سے بھی بھگا دیا،متاثرہ بے گھرانصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگی،انصاف کیلئے پریس کلب کوٹ ادو پہنچ گئی ۔
کمرشل گھر واپس نہ ملنے پر ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کی دھمکی،اس بارے تفصیل کے مطابق محلہ وظیفی والا وارڈ نمبر 14 لیہ کی رہائشی فرزانہ بی بی جس کی 6 سال قبل کوٹ ادو کے رہائشی ڈاکٹر کیپٹن غلام محمد کے بیٹے عبدالقیوم کے ساتھ دوسری شادی ہوئی تھی،
عبدالقیوم نے جو کہ ایک سال پہلے وفات پا گیا تھا اپنی زندگی میں فرزانہ بی بی کے نام کیپٹن مارکیٹ میں 5 مرلے کا گھر جہاں پر 6 دوکانیں اور چوبارے پر گھر بنا ہوا تھا نام کر دیا تھا جہاں وہ رہائش پذیر رہیں
،اس حوالے سے فرزا نہ بی بی نے گزشتہ روز پریس کلب کوٹ ادو میں الزام عائدکرتے ہوئے بتایاکہ محمد عثمان عرف شانی کھگہ ،محمد کاشف کھگہ، سعید احمد بھٹی جو کہ اس کے خاوند کے دوست تھے جن کا ان کے گھر آنا جانا اور تعلق واسطہ تھا اور وہ تینوں میرے بھانجے عمران بھٹی کے بھی دوست تھے، فرزانہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ اس کے بھانجے عمران بھٹی نے مجھے جھانسہ دیا کہ وہ یہ کمرشل گھر اسے فروخت کرکے اپنے علاقہ لیہ میں دوسری جائیداد لے لیں اور انہوں نے اس کمرشل گھر کی قیمت ایک کروڑ روپے لگائی اور عمران بھٹی ان تینوں دوستوں کو میرے پاس لے آیا اور ان کو خریدار ظاہر کرکے مجھے 16 لاکھ مالیت کا چیک عثمان عرف شانی کھگہ کے اکاءونٹ کا بطور بیان دے دیا اور بقیہ رقم کمرشل گھر فروخت ہونے کے بعد دینے کا وعدہ کیا
،فرزانہ بی بی بیوہ نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ نوسربازوں نے عمران بھٹی کے ساتھ مل کر ملک سعید بھٹی اور کاشف کھگہ نے 15مئی کو اڑھائی آڑھائی مرلے کی دو رجسٹریاں نمبری 3940;47;3941اپنے نام کرا لیں ، بیوہ فرزانہ بی بی نے کہا کہ جب وہ 16 لاکھ مالیت کا چیک بینک الحبیب کوٹ ادو برانچ کیش کرانے گئی تو اکاؤنٹ ہولڈر محمد عثمان عرف شانی کھگہ کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہ تھی جس پر بینک نے اس کے چیک کوڈس انر کردیا،اس حوالے سے جب انہوں نے نوسرباز گروہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے الٹا سنگین نتاءج کی دھمکیاں دیں ،
فرزانہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے تھانہ کوٹ ادو میں بھی ایک درخواست گزاری مگر ملزمان با اثر ہونے پر پولیس نے بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی، ملزمان با اثر ہونے پر اسے ان سے جانکا بھی خطرہ ہے وہ اب کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور اپنا گھر نہ ہونے پر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں ،
متاثرہ بیوہ فرزانہ بی بی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں تمام اخبارات میں شہ سرخیوں کے ساتھ خبریں نوسر باز گروہ کے خلاف شاءع ہوئی تھیں جس پر ملزمان سیخ پا ہو گئے اور اسے قتل کرنے کے درپے ہیں جن کے خوف سے وہ چھپ کر زندگی گزاررہی ہے اور در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے،
اس حوالے سے جب وہ انصاف کیلئے اور جعلی چیک دینے والوں کے خلاف ایس ڈی پی اوکوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے پاس گئی تو انہوں نے بھی اس کی ایک نہ سنی اور اسے دفتر سے بھگا دیا اور پولیس بھی ان نوسر باز گروہ کے ساتھ مل گئی،بیوہ فرزانہ بی بی نے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی پی اومظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ جعلسازی سے اپنے نام کرانے والے نوسرباز گرو سے اس کا کمرشل مکان واپس دلایا جائے ،بصورت دیگر وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرانے پر ملزمان بپھر گئے،حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کے بھائی کو اغواء کرلیا،محوس کرکے تشدد،اطلاع پر پولیس نے نوجوان بازیاب کرایا،عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اپریشن کے دوران موٹر سائیکل پر بھاگنے والے عطائی کو روکنے پر عطائی نے موٹر سائیکل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی سرکاری گاڑی میں دے ماری،
گاڑی کو نقصان ،فضل کے اجاڑہ سے منع کرنے پر قبضہ گروپ کی کاشتکار کو دھمکیاں ،موبائل فون پر سنگین نتاءج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے،پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح افراد کا نوجوان پر تشدد،کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کرکے فرار،تیز آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے کو پولیس نے دھر لیا۔
چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار،پسٹل برآمد ،پولیس نے شراب فروش بھی دھر لیا،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد ،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع چوہدری چاہ کنڈے والا کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس نائیک مظفر حسین شاہ موضع چوہدری کے عبدالغفور شاہ وغیرہ نے موٹر سائیکل چوری کیا تھا،جس کا مٹھو شاہ نے عبدالغفور شاہ ،علی رضا شاہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کررہا تھا،جس کا ملزمان پارٹی کو رنج تھا،گزشتہ روز مٹھو شاہ اپنی دکان حمزہ آٹوز سے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں غفور شاہ نے اپنے دیگر ساتھیوں چوہدری عرفان چیمہ،الطاف چیمہ،علی رضا شاہ،ظفر شاہ،مشتاق شاہ،مظہر شاہ،شاہد شاہ ،باقر شاہ نے اسے قابو کر لیا،اور اپنے گھر لے گئے جہاں اسے محبوس کرلیا اس پر تشدد بھی کیا 15کی کال پر پولیس کوٹ ادو نے مٹھو شاہ کو بازیاب کرایا،
پولیس کوٹ ادو نے مظفرحسین شاہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر569;47;19زیر دفعہ 506-365درج کرلیا،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوٹ ادو ڈاکٹر عبدالحمید گزشتہ روز تھانہ سنانواں کے علاقہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اپریشن کررہے تھے کہ اپریشن کی اطلاع پر عطائی عامر نذیر اپنا کلینک بندکرکے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہا تھا جسے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالحمید اور اس کی ٹیم نے روکا تو اس نے اپنی موٹر سائیکل ان کی سرکاری گاڑی پر اپنی موٹر سائیکل دے ماری،
عطائی سے اے ون گن دوز ساہیوال ویٹرنری ڈاکٹر عامر نذیر کے خلاف مقدمہ نمبر420;47;19ٹی ڈی اے کے رہائشی زمیندار بلال حسین چانڈیہ ایڈووکیٹ کی ملکیتی اراضی پتل منڈا چاہ جام والا میں چوہدری امداد،چوہدری عنایت ،چوہدری زوار 2نامعلوم کے ہمراہ اپنی فصل چھولے سے گزارنے لگے منع کرنے پر بلال حسین کو غلیظ گالیاں دیں بعد ازاں موبائل فون پر بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ،
تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موضع پرہاڑ منڈا شرقی کے رہائشی غلام حسین سوئیہ کے بیٹے محمد موسیٰ نے اپنے رشتہ دار غلام مصطفی سوئیہ کی بیٹی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کا باقر حسین وغیرہ کو رنج تھا،گزشتہ روز موسیٰ کا بھائی محمد عیسیٰ اپنے ٹریکٹر پر ڈیزل ڈلوانے اڈہ حسین شاہ جا رہا تھا کہ راستہ میں باقر سوئیہ اپنے دیگر ساتھیوں منیر عرف ڈڈا ،غلام فرید ،غضنفر عرف غنی،جعفر 5نامعلوم کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے کلہاڑیاں اسے روک لیا اور تشدد کرکے زخمی کردیا،
تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موچی موڑ چک نمبر584ٹی ڈی اے میں عمانویل مسیح تیز آواز میں میوزک چلا کر علاقہ والوں کو پریشان کررہا تھا کہ 15پر اہل علاقہ نے کال کردی،پولیس نے چھاپہ مارکر عمانویل مسیح کو گرفتار کرکے ساءونڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت عادی شراب فروش محمد نعمان راجپوت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ س60لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی جبکہ پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت چوری کے مقدمہ میں مطلوب حسیب نون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں ،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دور دراز علاقوں کی عوام کو فور ی او رسستا انصاف ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کےلئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کررہا ہے ، وفاقی محکموں سے متعلق شکایات ہر بغیر کسی وکیل اور بغیر کسی فیس کے انصاف فراہم کیا جاتا ہے
یہ بات ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید نے مظفرگڑھ کے ضلعی آفس میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق عوام شکایات کی سماعت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر درج شکایات کا دونو ں فریقین سے دلائل سن کر 30دن کے اندر فیصلہ کیا جاتا ہے، ریجنل آفس میں 60دن کے اندر فیصلہ کیا جاتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 80سے زائد ایڈوائزر وفاقی محتسب کام کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ایڈوائزر وفاقی محتسب کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں وفاقی محتسب سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ عوام اپنے مسائل و شکایات کا فوری اور سستا انصاف کےلئے وفاقی محتسب سے رابطہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی فرد کو وفاقی محکمہ جات جس میں واپڈا، سوئی گیس، نادرا، محکمہ ڈاک، ریلوے و دیگر محکمہ جات شامل ہیں سے شکایات ہو تو وہ سادہ کاغذپر ضلع میں قائم دفتر میں اپنے درخواست دے سکتا ہے ،
تمام درخواست آن لائن کی جاتی ہے اور متعلقہ محکموں سے جواب طلب کیا جاتا ہے اور 30د ن کے اندر فیصلے کو یقینی بنایا جاتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 2018 میں وفاقی محتسب کو 70ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں ے واپڈا سے متعلقہ 13درخواستوں و شکایات کی سماعت کی او ر سائلین کی شکایات کے ازالے کےلئے مناسب احکامات صادر کئے۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے فورٹ منرو میں ضلع کونسل ریسٹ ہاوس مظفرگڑھ کے شہریوں کےلئے کھول دیا ہے ،
ریسٹ ہاوس جو کچھ عرصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اب اس کی بحالی و مرمت کا کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے تاکہ اسے عوام اورخاص طور پر مظفرگڑھ کے شہریوں کی تفریح و قیام کا ذریعہ بنایا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ اسے سرکارکے لئے منافع بخش بنایا جا سکے ۔
ریسٹ ہاو س میں 20کمرے تیار کئے جارہے ہیں ، کمروں کا ایک سیٹ تیار کرنے کے بعد اس کی بکنگ کا نظام نافذ کردیا گیا ہے ، مظفرگڑھ کو کوئی شہری بھی ڈی سی آفس سے فارم حاصل کر کے سرکاری ریٹ کے مطابق کرایہ جمع کروا کر بکنگ کروا سکتا ہے ۔
البتہ کمروں کی محدود تعداد کے پیش نظر کمروں کی الاٹمنٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائے گی ، ریسٹ ہاوس کے کچن اور ڈرائینگ روم کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد مہمانوں کو قیام کے دوران باقاعدہ طور پر کھانے کی فراہمی شروع کردی جائے گی،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلع مظفرگڑھ کے مختلف مقامات ، سڑکوں ، گلیوں اور چوراہوں کے نام ضلع کی مشہور ہستیوں کے نام منسوب کرنے کےلئے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں ،
اس اقدام سے نہ صرف ان مشاہیر کی ضلع کا نام بلند کرنے کے حوالے سے خدمات کا اعتراف کیا جاسکے گا بلکہ ان کو نئی نسل کے سامنے قابل تقلید مثال کے طور پر بھی پیش کیاجا سکے گا، پہلے مرحلے میں نواب زادہ نصراللہ خان، سردر کوڑا خان جتوئی، جسٹس تصدق حسین جیلانی، عبدالحمید دستی، ڈاکٹر اعجاز احمد لنگڑیال شہید، پٹھاے خان اور توقیر ناصر کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے ،
اس حوالے سے مظفرگڑھ کے شہریوں سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں ، جو براہ راست ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)قوم پرستی اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر چانڈیہ برادری کے سینکڑوں افراد کا تحریک انصاف کے ایم پی اے کے خلاف احتجاج،ٹائر جلا کر مین شاہراہ بلاک کردی،ایم پی اے کے خلاف شدید نعرے بازی،مظاہرین کے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس اور ایم پی اے کے خلاف نعرے درج تھے،2گھنٹے بعد ایس ایچ او سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے،
نیازخان گشکوری قومیت پرستی کی سیاست کو فروغ دے رہا ہے،مظاہرین کا الزام،گشکوری برادری اور چانڈیہ برادری میں لڑائی ہوئی ،دونوں کو صلح کیلئے بلایا تھا مگر دونوں پارٹیاں نہیں آئیں ،پشت پناہی کا لزام غلط ہے،پولیس کو میرٹ کیلئے کہہ دیا ہے،ایم پی اے نیاز گشکوری،اس بارے تفصیل کے مطابق قوم پرستی کی سیاست کو فروغ دینے اور اور ملزمان کی پشت پناہی کا الزام لگا کر چانڈیہ برادری کے سینکڑوں افراد نے تحریک انصاف کے ایم پی اے نیاز خان گشکوری اور پولیس تھانہ سنانواں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ٹائر جلا کر مین شاہراہ ملتان لےہ روڈ کو بند کردیا جس سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،اس موقع پر مظاہرین نے ایم پی اے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ایم پی اے اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے،اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ایم پی اے نیاز خان گشکوری کی ایماء پر گشکوری برادری کے افراد معزز شہریوں سے ہر آئے روزلڑائی جھگڑے کرتے ہیں ، راہزنی اور چوری کی ورداتیں بھی ان کی قوم کے افراد کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ پولیس کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
،انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایم پی اے کے سیاسی دباو کی وجہ سے علاقائی شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں حال ہی میں چانڈیہ برادی کے ساتھ جھگڑے کی ایف آء آر میں نامزد ملزم سرعام گھوم رہے ہیں ،2گھنٹے احتجاج کے بعد ایس ایچ او سنانواں منیر چانڈیہ موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے مظاہرین سے مذاکرات ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد از جلد اس ایف آء آر کے تمام ملزموں کو گرفتار لیں گے،ایس ایچ او کی یقین دہانی پر شہریوں نے احتجاج منسوخ کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ،اس حوالے سے تحریک انصاف کے ایم پی اے پی پی 278 نیاز خان گشکوری کا موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے چانڈیہ برادری نے گشکوری برادری سے لڑائی کی جبکہ پھر گشکوری برادری نے بھی انہیں مارا،ہم نے دونوں پارٹیوں کوفیصلے کیلئے بلایا تھا مگر دونوں پارٹیاں ان کے پاس نہیں آئیں ،انہوں نے کہا کہ ملزمان کی پشت پناہی والا الزام غلط ہے، انہوں نے ایس ایچ او سنانواں منیر چانڈیہ کو مقدمہ میں میرٹ کرنے کیلئے کہہ دیا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ