مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روجھان ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا اسٹاپ بحال کیا جائے، اہل علاقہ

فاضل پور میں ریلوے کی ٹکٹوں کی مد میں ماہانہ آمدنی 30 ہزار ہے اور روجھان کی ماہانہ آمدنی 9 ستمبر سے 9 اکتوبر تک تقریباً 96 ہزار 50 روپیہ ہے

روجھان (ضامن حسین بکھر)روجھان میں ریلوے سٹیشن پر گزشتہ ماہ بحال ہونے والا  اپ ڈاؤن ریلوے سٹاپ ختم کر دیا گیا ہےجبکہ فاضل پور کا ریلوے سٹیشن پر سٹاپ بحال کردیا گیاہے۔

روجھان کا سٹاپ ختم  ہونے سے روجھان کی عوام میں بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔  سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

ریلوے ذرائع کا کہناہے کہ اگر فاضل پور کی بات کی جائے تو فاضل پور میں ماہانہ ٹکٹ کی مد میں 30 ہزارجبکہ روجھان کی ٹکٹ کی مد میں ماہانہ آمدنی 95   ہزار50 روپیہ ہے مگر پھر بھی روجھان کا ریلوے سٹیشن پر ریل گاڑی کا سٹاپ ختم کر دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں ہم نے جب روجھان کے انچارج اسٹیشن ماسٹر صفدر حسین سے ریلوے سٹاف معطل کرنے کے اسباب بارے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم ملتان سے ہمیں ایک میسج موصول ہوا کہ روجھان کا اسٹاپ معطل کرنے کے زبانی احکامات  بھیجے گئے ہیںَ۔

ڈپٹی کنٹرولر ملتان نے کہا کہ ریلوےاسٹیشن روجھان نئے ٹائم ٹیبل میں سٹاپ موجود نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 14 اپریل سے 15 اکتوبر تک روجھان ریلوے اسٹیشن کو ریلوے سٹاپ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ فاضل پور میں اپ ڈاؤن ریلوے سٹاپ بحال کردیے گئے ہیں۔  جب کہ فاضل پور میں ریلوے کی ٹکٹوں کی مد میں ماہانہ آمدنی 30 ہزار ہے اور روجھان ریلوے سٹیشن پر ٹکٹوں کی مد میں ماہانہ آمدنی 9 ستمبر سے 9 اکتوبر تک تقریباً 96 ہزار 50 روپیہ ہے ۔

انچارچ اسٹیشن ماسٹر صفدر حسین نے بتایا ہے کہ آج کنٹرول روم ملتان سے وربلی آرڈر کے بعد روجھان ریلوے اسٹیشن پر ریل نہیں رکی اور سہیون شریف اور سندھ جانے والے مسافر واپس چلے گئے۔  روجھان کے عوامی حلقوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے روجھان میں ریلوے سٹاپ کی معطلی کا جلد نوٹس لے کر روجھان ریلوے سٹیشن پر ریل گاڑی کا سٹاپ بحال کرایا جائے ۔

%d bloggers like this: