دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2017 سے تاحال نیب لاہور میں کم و بیش 1 لاکھ افراد کوتحقیقات کیلئے نیب لاہور طلب کیا گیا

نیب لاہور کے قیام (1999) سے 2016 تک تقریبا 7 لاکھ افراد کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں طلب کیا گیا۔

لاہور: نیب لاہور نے مجموعی طور پر طلب کئے گئے اور گرفتار ہوئے ملزمان کا موازنہ جاری کر دیا ہے۔

نیب لاہور نے کرپشن و بدعنوانی کے مختلف مقدمات میں تحقیقات کیلئے پیش ہونیوالےافراد کے اعدادوشمار فراہم کردیئے۔

نیب رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 2017 سے تاحال نیب لاہور میں کم و بیش 1 لاکھ افراد کوتحقیقات کیلئے نیب لاہور طلب کیا گیا۔

ڈھائی سالوں میں دوران تحقیقات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 859 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے جن پر عملدرآمد کیا گیا۔

نیب لاہور کے قیام (1999) سے 2016 تک تقریبا 7 لاکھ افراد کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں طلب کیا گیا۔

17 سالوں کے دوران 7 لاکھ میں سے کل 1532 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیاہے۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے نیب لاہور کیجانب سے اس تاثر کی نفی کی جاتی ہے کہ نیب میں ملزمان کو طلب کر کے بٹھا لیا جاتا ہے۔

نیب لاہور کے بیان میں کہا گیاہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکے تمام اقدامات قانون اور آئین کی روشنی میں سرانجام پاتے ہیں۔ نیب میں ماورائے آئین کسی نوعیت کے اقدام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ملزمان کی گرفتاری مروجہ قوانین کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی عمل میں لائی جاتی ہے۔ دوران تحقیقات متعدد افراد کو معاونت کیلئے بھی طلب کیا جاتا ہے جنکی گرفتاری مقصود نہیں ہوتی۔

About The Author