اسلام آباد: ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے ۔
یہ اعلان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہانگ کانگ پورٹ آپریٹنگ کمپنی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا ۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، نئی سرمایہ کاری سے 3ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کراچی پورٹ پرٹرمینل کی استعدادمیں اضافہ کرے گی ، ہانگ کانگ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کو 1ارب ڈالرتک لے جائے گی، نئی سرمایہ کاری سے3ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،