دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کا ایک ارب ہرجانے کا دعوی خارج

وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کو یہ حق حاصل نہیں کے وہ ہتک عزت کا دعوی کرے، عدالت حنیف عباسی کا ہتک عزت کا دعوی خارج کرے۔

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما  حنیف عباسی کا ہرجانے کا دعوی خارج کردیا گیاہے۔

راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ملک شفیق محمد نے ہرجانے کا دعوی خارج کیا۔

عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی ایفیڈرین کوٹا کیس میں سزائے یافتہ مجرم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حنیف عباسی کے متعلق جو بھی بات کی وہ قانون کے دائرے میں کی۔

وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کو یہ حق حاصل نہیں کے وہ ہتک عزت کا دعوی کرے، عدالت حنیف عباسی کا ہتک عزت کا دعوی خارج کرے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی مسترد کر دیا۔

حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔

About The Author