دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی وی اینکر  مرید عباس  سمیت دو افراد کے قتل  کیس کے ملزم عادل زمان کو جیل بھیج دیا گیا

سٹی کورٹ کراچی میں مرکزی ملزم  عاطف زمان کے بھائی  عادل زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کراچی: نجی ٹی وی کے اینکر  مرید عباس  سمیت دو افراد کے قتل  کیس کے ملزم عادل زمان کو عدالت نےجیل بھیج دیا۔

سٹی کورٹ کراچی میں مرکزی ملزم  عاطف زمان کے بھائی  عادل زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر  نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہےتفتیش کےلئے  ریمانڈ دیا جائے۔

تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عاطف زمان نے عادل زمان کے پستول سے قتل کیا اور خودکشی کی کوشش کی ۔

عدالت نے تفتیشی پولیس  افسر کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے عادل زمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے کیس کا چودہ روز میں چالان طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

About The Author