اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی بنک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 2001کے بعد پہلی مرتبہ غربت میں کمی کا عمل رُک چکا ہے،عالمی بنک نے معیشت کے خوبصورت دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ کنٹینر نہیں جہاں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جا سکتا ہے،معاشی تباہی بیانات ، تقاریر اور جھوٹ کے پردوں کے پیچھے چھپائی نہیں جاسکتی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ نالائق اور نااہل وزیراعظم نے کرائے کے ترجمان کو معیشت بہتر دکھانے کے لئے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ روٹی، روزگار، کاروبار، صنعت بند ہے، حکومتی ترجمان جھوٹ بول کرعوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں،حکومت سیاسی، معاشی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے، ان سے بہتری کی امید خود کو دھوکہ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت سے بجٹ خسارے اور عوام پر قرضوں کے بوجھ سے متعلق ہدف پورے نہیں ہوں گے،ایک سال میں افراط زر تین فیصد سے تیرہ فیصد کی بلند سطح پر ہے اور ۱۳ فیصد پہ برقرار رہے گا
۔
یہ بھی پڑھیے:پارٹی سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد ہیں، ترجمان ن لیگ
مریم اورنگزیب نے کہا ترقی کی شرح 2.4 اور آئندہ برس تین فیصد کی انتہائی کم ترین سطح پر رہنے سے بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،