دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا

نثار کھوڑو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جمعیت علمائے اسلام لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔

نثار کھوڑو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جمعیت علمائے اسلام لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف، مولانا فضل الرحمان کی یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟بلاول بھٹو کی ہدایت پر آزادی مارچ کیلئے سندھ حکومت شرکاء کو سہولیات دے رہی ہے

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سندھ حکومت سے سہولیات لے کر سندھ میں حکومتی جماعت کے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دوہری سیاسی پالیسی کی وجہ سے جیالے غم وغصے کا شکار ہیں وہ اپنی پوزیشن واضح کریں ۔

About The Author