دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل انڈسٹریل کمیشن اسلام آباد نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپریشن کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار یونین فعال نہیں ہے،نیشنل انڈسٹریل کمیشن کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے

اہور:نیشنل انڈسٹریل کمیشن اسلام آباد نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

این آئی آر سی نے سی بی اے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ این آئی آر سی کے ممبر نور زمان نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی یونین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا،وفاقی حکومت دیگر سرکاری ملازمین کی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھا رہی۔

درخواست گزار نے کہا انتظامیہ نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات منظور کئے تھے،مطالبات کی منظوری کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین یونین کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

استدعا کی گئی تھی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات منظور کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپریشن کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار یونین فعال نہیں ہے،نیشنل انڈسٹریل کمیشن کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ ملازمین کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز سی بی اے کے صدر نے درخواست دائر کی جبکہ سیکرٹری کا اس درخواست میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

کارپوریشن کی طرف سے استدعا کی گئی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سی بی اے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔

نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے جواب گزار کی معروضات مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کی اپیل منظور کرلی اور کاروپوریشن کو ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

About The Author