دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران سے اثاثہ جات  کی تفصیلات طلب

کمیشن نے یاددہانی چھٹی میں خبردار کیا ہے کہ 16 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرئینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو کہا گیاہے ہ وہ 31دسمبر تک اپنے مالی گوشوراوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سال کے آغاز پر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کر دیئے جائیں گے۔

کمیشن نے یاددہانی چھٹی میں خبردار کیا ہے کہ 16 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرئینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137کے تحت مالی گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔

About The Author