دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان نے کرتار پور راہداری پردوطرفہ معاہدے کا حتمی مسودہ بھارت کو بھجوادیا

ذرائع کے مطابق کرتاپورراہداری کے ذریعے کوئی بھی نانک نام لیوک آسکتا ہے۔ بھارت سے ہندو،سکھو،پارسی،عیسائی نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتاپورآسکتے ہیں۔

کرتارپورراہداری کھولنے کے معاملے میں پاکستان نےراہداری پردوطرفہ معاہدے کا  حتمی مسودہ بھارت کو بھجوادیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ دوطرفہ معاہدےکا حتمی مسودہ جمعہ کی شام بھارتی ہائی کمیشن پہنچایا گیا۔

پاکستان نے ہریاتری کیلئے 20ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے،حتمی معاہدے میں  بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرتارپورراہداری کے ذریعے کوئی بھی نانک نام لیوک آسکتا ہے۔ بھارت سے ہندو،سکھو،پارسی،عیسائی نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتاپورآسکتے ہیں۔

معاہدے کے مسودے میں کہا گیاہے کہ 5ہزاریاتری روزانہ بھارت سے پاکستان آسکتے ہیں۔ گنجائش ہوتو تعدادپرکوئی پابندی نہیں۔

اسی طرح مسودے میں یہ بھی درج کیا گیاہے کہ بھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا۔ پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔

یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتممی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کے بعد معاہدے پردستخط لازم ہیں۔ معاہدے پردوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پرواہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

About The Author