دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا اسمبلی میں غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور

کے اسمبلی سے منظور کئے گئےبل کے تحت خاندانی جھگڑوں، طلاق، جہیز، جائیداد سمیت دیگر خاندانی مسائل میں خواتین کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا گیا۔

کے اسمبلی سے منظورکیے گئے بل کے تحت صوبے میں لیگل ایڈ ایجنسی قائم کی جائے گی۔

لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب شہریوں کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔

بل کے تحت خاندانی جھگڑوں، طلاق، جہیز، جائیداد سمیت دیگر خاندانی مسائل میں خواتین کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔

سول اور کریمنل مقدمات میں خواتین کو مفت وکیل فراہم کیے جا سکیں گے ۔ قانونی جنگ لڑنے کی اسطاعت نہ رکھنے والے مردوں کو بھی  سول مقدمات میں مفت وکیل فراہم کیے جائنگے۔

About The Author