کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ خصوصاطالبات کوبلیک میل اور ہراساں کرنےکاانکشاف ہواہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کا کہناہے کہ اس ضمن میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ کاافسر اورسرویلنس انچارج گرفتارکرلیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی،سرویلنس سیکشن اہلکاروں نے طلبہ کوبلیک میل کیا۔ گرفتاراہلکاروں سے طلبہ کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کی ویڈیوزبرآمد بھی برآمد ہوئی ہیں۔
بلیک میل کئے گئے طلبہ میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے،وائس چانسلر کے اسٹاف آفیسر سےبھی دوران تفتیش نازیبا موادبرآمد ہواہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ کیلئےیونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرےلگائےگئےتھے،ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نےگزشتہ ماہ اسکینڈل بے نقاب کیا۔
یونیورسٹی کے200اہلکاروں،ملازمین سےتفتیش جاری۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے بعدکئی متاثرہ لڑکیوں نےرجوع کیا۔ اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدارتوملوث نہیں؟
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،