دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان :سیاسی رواداری کی بہترین مثال:یوسف رضا گیلانی سیاسی حریف سکندر بوسن سے ملاقات

ملتان :سیاسی رواداری کی بہترین مثال سرائیکی وسیب کے مرکزی شہر ملتان میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، گردوں کے عارضے میں مبتلا اپنے سیاسی حریف سکندر حیات بوسن کی عیادت کرنے انکی رہائش گاہ پہنچے۔

یوسف رضا گیلانی نے سکندر حیات بوسن کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی اور علی حیدر گیلانی بھی موجودتھے ۔

یوسف رضا سکندر بوسن

یوسف  رضا گیلانی نے سکند حیات بوسن کی صحت کے لیے دعا بھی کی ۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سکندرحیات بوسن متعدد بار ایک ہی حلقے سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑچکے ہیں ۔کبھی یوسف رضا کامیاب ہوئے تو کبھی سکندر بوسن کو فتح نصیب ہوئی۔

گزشتہ الیکشن میں عبدالقادر گیلانی سکندر بوسن کے خلاف الیکشن لڑے تھے۔

About The Author