دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا ایک اور کارنامہ، ویلش اوپن میں سلور میڈل جیت لیا

کلین ایندجرک میں پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے پہلی کوشش  میں 45کلو اورتیسری کوشش  میں50کلووزن اٹھا کر سلور میڈل حاصل کیا۔

کراچی: پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا ایک اور کارنامہ سامنے آیاہے ۔ کارڈف انگلینڈ میں ہونے والی ویلش اوپن ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔

رابعہ شہزاد 49کلو ویٹ کیٹگری میں سلورمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ رابعہ شہزاد نے اسنیچ میں پہلے اٹیمپٹ میں 35کلو،دوسرے اٹیمپٹ میں 37کلواور تیسرے اٹیمپٹ میں 40کلوویٹ اٹھایا۔

کلین ایندجرک میں رابعہ نے پہلی کوشش  میں 45کلو اورتیسری کوشش  میں50کلووزن اٹھا کر سلور میڈل حاصل کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گزشتہ برس آسٹریلیا میں جاری رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری جیت لی تھی۔

رابعہ شہزاد نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں مجموعی طور پر 90 کلوگرام  وزن اٹھایا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر نے رواں سال دوسرے غیرملکی ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قبل ازیں رابعہ شہزاد نے دبئی میں منعقدہ  ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں  سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ انہوں نے پہلی بار ذاتی خرچے پر انٹرنیشنل ایونٹ ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپیئن شپ میں پاکستانی لڑکیوں کی نو رکنی ٹیم نے تین گولڈ میڈلز سمیت نو تمغے اپنے نام کیا تھا۔

رواں برس ستمبر میں ہونے والے مقابلوں میں شریک پاکستانی خواتین کی ٹیم نے چار چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔

دبئی میں ہوئی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے گئی 16 رکنی ٹیم میں نو خواتین اور چار مرد شامل تھے۔

About The Author