دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل  کردی گئیں

تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتمل ہوگا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل  کردی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا ۔

پارٹی کے صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنز کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیاہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔

سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز قائم کردیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز میں تقسیم کیا گیاہے۔

بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتمل ہوگا۔

تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتمل ہوگا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔

About The Author