وفا قی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ایم کیو ایم کے متعلق بیان پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
ایم کیو ایم کی قیادت نے تحریک انصاف کی قیادت سے ناراضگی کا اظہار بھی کردیاہے۔
اس ضمن میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی طرف سے کہاگیاہے کہ فواد چوہدری کچھ روز سے عمران خان مخالف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی طرف سے بیان پی ٹی آئی کی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا کہ فواد چوہدری ایم کیوایم پاکستان کے مستقبل کی فکر کے بجائے اپنی موجودہ اور سابقہ جماعتوں کے مستقبل کی فکر کریں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے نالاحق اور نا سمجھ وزرا کے سبب ہی تحریک انصاف کوحکومت سازی اور حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
عامر خان نے کہا کہ فواد چوہدری وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی مخالف بھی ہیں۔فواد چوہدری تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،