نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11اکتوبر2019:رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

خان پور سے

خان پور:پاکستان سٹیزن پورٹل،8787اوردیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری اور بلا تاخیر حل کیا جائے، ریجنل پولیس آفیسر عمران محمود۔تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفس میں آر پی او عمران محمود کی زیرصدارت سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ریجن بھر کے فوکل پرسنز انچارجز اور آپریٹرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔جس میں پاکستان سٹیزن پورٹل میں بنائے گئے نئے فیچرز سے متعارف کروانے کے لئے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کروائی گئی۔

ریننگ سیشن سے خطاب کے دوران آر پی او نے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصدپاکستان سٹیزن پورٹل میں نئی آنے والی جدت سے آگاہی دینا ہے تاکہ آپ اس ویب پورٹل پرمکمل عبور حاصل کرکے سائلین کی بروقت دادرسی کر سکیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے،اس کے علاوہ 8787اور دفتر میں آئے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔آر پی اوکو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریجن بھر میں گزشتہ 9ماہ میں اب تک5458درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے4941درخواستیں یکسو کی جا کر عوام کی داد رسی کی گئی،500درخواستیں ان پراگرس جبکہ 17درخواستیں پینڈنگ ہیں۔

جس پرآر پی او نے کہا کہ پینڈنگ شکایات کو بھی جلد از جلدانصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری حل کیا جائے۔غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاران کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ریجن بھر کے ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی خود نگرانی کریں۔ریجنل پولیس آفس کے کانفرنس روم میں آر پی او کی موجودگی میں انچارج آئی ٹی /ایس آئی محمد ثاقب اجمل نے ملٹی میڈیا کے ذریعے پاکستان سٹیزن پورٹل سوفٹ ویر کے حوالے سے ریجن بھرسے آئے انچارجز اور آپریٹرز کو ٹریننگ دی اور شرکاء  ٹریننگ سے ان کی رائے بھی لی گئی۔

آئی جی پنجاب کے احکامات پرریجن بہاولپور میں ’پکار 15 کا آغاز ہو چکا ہے جس میں جدید سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے ٹیکنیکل آفیسرز نے ریجن بھر سے آئے ہوئے فوکل پرسنز کوآر پی او آفس کانفرنس روم میں ٹریننگ دی۔ٹریننگ کا مقصد پکار 15کے جدید ترین ویب سوفٹ ویر سے متعارف کروانا تھا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع میں ’پکار 15 کا آغاز ہو چکا ہے۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر بذریعہ پکار15 غیر قانونی حراست،بچوں وخواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ،حبس بے جااورپولیس تشددجیسے و اقعات کے کنٹرول کیلئے فورس بنائی جا رہی ہے۔عوام’پکار15کے ذریعے شکایا ت درج کرواسکیں گے۔

صادق آباد سے

صادق آباد(نمائندہ ڈیلی سویل )نواحی علاقے منٹھار کے  چک236,239, 257,259,261,267سمیت دیگر چکوک میں ٹڈی دل کے حملے کی اطلاع، حکومتی ذمہ داروں کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہ اٹھا یا جا سکا۔ مکینوں کی جانب سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔ گزشتہ چند ماہ سے سندھ میں ٹڈی دل کی آ مد کی خبریں گشت کرتی رہی ہیں۔

آ ج منٹھار کے نواحی گاؤں 236,239, 257,259,261,267 پی میں ٹڈی دل کے لشکر دیکھے گئے ہیں۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومتی ذمہ داروں کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ یہ لشکر طوفان کا رخ  نہ اختیار کر لیں۔ مکینوں نے فوری تدارک کا مطالبہ کیا ہے تا کہ تیار فصلات کو بچایا جا سکے۔

About The Author