مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11اکتوبر2019:مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے ڈیلی سویل کے نمائندگان اور نامہ نگاروں کے مراسلے

کوٹ ادو سے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے بچاءوکا عالمی دن تیرہ اکتوبر کو منایا جا ئےگا،یہ دن 1978 سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے،اس دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع، رضاکار تنظیموں ، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جبکہ قدرتی آفا ت سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جاتا ہے،دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں ، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ،قدرتی آفات سے بچاءوکا عالمی دن گزشتہ4سا لو ں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب،زلزلہ، قحط سالی کے متعد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ، ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموا ت عوام میں آگاہی کے فقدان او ر حکومتی ادا روں کے فوری ریسپانس نہ کرنے کے با عث ہوئیں ،صوبائی ڈ یز اسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اب پی ڈی ایم اے صو بہ بھر میں فعال او رمتحرک ہے،حادثا ت سے نمٹنے کیلئے عملہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے،پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے ۔ ا س کیلئے عوامی آگاہی مہم اور جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے،

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بلاول بھٹو جلد جنوبی پنجاب کا دورہ شروع کرینگے. جنوبی پنجاب میں پہلا جلسہ مظفرگڑھ میں ھوگا. جنوبی پنجاب بالخصوص مظفر گڑھ کے عوام چئیرمین پیپلز پارٹی کاتاریخی استقبال کرینگے. موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس اور سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال دیا. نیازی اینڈ کمپنی سے نجات ضروری ھوگئی ھے.

میر آصف خان دستی

دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانے فراھم کرنے کی آفرز دینے والے نیازی صاحب مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے گھبرا گئے ھیں. ابھی توپارٹی شروع ھوئی ھے. پیپلزپارٹی کے جیالے جب اسلام آباد کارخ کریگا تو حکمران بھاگنے پر مجبور ھوجائینگے. ان خیالات کا اظہار ڈویژنل جنرل سیکریٹری میر آصف خان دستی ۔ ڈاکٹر یونس شاکر ڈویژنل میڈیا سیل انچارج پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان۔ضلعی صدر پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک بلال کھر اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ نے مشترکہ بیان میں کیا.

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاسودا کرکے مگر مچھ کے آنسو بہاکر قوم کوبیوقوف بنانا شروع کردیا ھے. مگر اب عوام بیدار ھوگئے ھیں. انھوں نے کہا کہ عمران نیازی نے قوم سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ بھی پورانہ کیا۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کردیا،5ماہ میں مجموعی طور پر3سو فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نے ادویات استعمال کرنے والے غریب مریضوں کی کمر توڑ کے رکھ دی،امراض نسواں ، دل شوگر درد تیزابیت اور دیگر استعمال کی روزمرہ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،ادویات عام آدمی کی پہنچ سے دور،حکومت سے قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لینے اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ، اس بارے تفصیل کے مطابق فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کردیا،شوگر،بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 48 روپےتک مہنگی کردی گئیں ،ڈریپ حکام کے مطابق ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال7فیصد اضافہ کرسکتی ہیں ،شوگر کنٹرول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیاگیا،تیزابیت کی دوا 46روپے مہنگی کی گئی ہے ۔ پیرا سیٹامول گولی کی قیمت 2 روپے مہنگی ہوگئی،پونسٹان دوا 5روپے مہنگی کردی گئی،درد کی دوا 2روپے جبکہ کیلشیم کی کمی کی دوا5 روپے مہنگی کی گئی،سردرد کی گولی کی قیمت 5 روپےہوگئی،بلڈ پریشر کی دوا میں 12روپے اضافہ ہوا،السر کی دوا2روپے اور وزن کم کرنے کی دو ا21 روپے مہنگی ہوگئی جبکہ دیگر امراض میں استعمال ہونے والی بیشتر ادویات کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کا رجحان جاری ہے،دوسری طرف 5ماہ قبل حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کی اجازت دی تھی لیکن ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 5 ماہ کے دوران روپے کی قیمت میں گراوٹ اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا بہانہ بنا کر 3سو فیصد زائد اضافہ کرکے روزانہ استعمال کرنے والے لاکھوں مریضوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے، عوام پٹرول، گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پہلے ہی پریشان تھے اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وفاقی محکمہ صحت کے وزیر نے ادویات کی اب تک ہونے والی قیمتوں میں 3سو فیصد اضافہ پر معنی خیز خاموشی اختیار کرکے کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافہ کی کھلی چھٹی دے دی ہے،اس اضافہ نے گذشتہ20 سال کے رکارڈ توڑ دیا ہے،قیمتوں میں اضافے سے لاکھوں مریض پریشان کا شکار ہوگئے ہیں ،ارباب اختیار ملکی و غیر ملکی ادویات ساز کمپنیوں کی مناپلی اجارہ داری پر بے بس دکھائی دے رہے ہیں ، ادویات استعمال کرنے والے لا کھوں مریضوں نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)تبدیلی سرکار کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں سب سے بڑی تبدیلی،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اینستھیزیا کے ڈاکٹر سے محروم،عرصہ3ماہ سے بغیر اینستھیزیا ڈاکٹر کے آپریشن جاری، انسانی جانوں سے کھیلا جانے لگا،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے محکمہ ہیلتھ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر شنوائی نہ ہوئی،ہسپتال ذراءع،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی 14 لاکھ آبادی کے شہر پر مشتمل تحصیل کوٹ ادو کیلئے بنایا گیا ادویات سے محروم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں محکمہ ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ماہانہ 3سو آپریشن کرنے والا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال3 ماہ سے اینستھیزیا کے ڈاکٹر سے محروم ہے, روزانہ درجنوں مریضوں کا بغیر ڈاکٹر آپریشن کرکے انسانی جانیں داو پر لگا دی گئی ہیں جبکہ عرصہ3 ماہ سے بغیر اینستھیزیا ڈاکٹر کے آپریشن جاری ہیں ، جہاں انسانی جانوں سے کھیلا جانے لگا، اس بار ے مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا آپریشن سے پہلے ڈاکٹر کے نہ ہونے بارے آگاہ کرکے صاف کاغذ پر دستخط کرالیے جاتے ہیں کے جانی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے،جبکہ 3 ماہ سے اینستھیزیا کی آسامی خالی کسی ڈاکٹر کو تعینات نہ کیا گیا،آپریشن کے دوران مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں نشتر لے جانے کا بول دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے متعدد بار محکمہ ہیلتھ کو اینستھیزیا کے ڈاکٹر کی تعیناتی بارے آگاہ کیا کوئی نوٹس نہ لیا گیا، مریضوں اور انکے لواحقین نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی آفیسران اور منتخب نمائندوں سے ڈاکٹر کو فوری تعینات کرانے کا مطالبہ کیا ہے،

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈیکل سٹاف اور سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے شرکت کی اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں محکمہ صحت کے زیراہتمام بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمنار منعقد کیا گیا جس میں سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن، ایم ایس ڈاکٹر طارق جمشید،ڈاکٹر امجد وسیم قاضی اور ہیڈ نرسز ممتاز سمیت دیگر ڈاکٹروں و نرسز نے شرکت کی،

سیمینار میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی اور واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن کا کہنا تھا اج کا دن کشمیری بہنوں کے نام کرتے ہیں ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف پاکستانی قوم انکے ساتھ ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز کو مزید بلند کیا جائے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کی معروف چار کھمبا کپڑا مارکیٹ میں کھمبوں پر لٹکتے میٹر اور تاروں کے جال کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ تیار،محکمہ واپڈا کی طرف سے عدم توجہہی،مارکیٹ والے پریشانی میں آ گئے، کسی بڑے سانحہ کا خدشہ،مذکورہ تاروں کے شارٹ سرکٹ سے پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے،دوکانداروں کا چئیرمین واپڈا سمیت چیف ودیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کی گنجان آباد علاقہ چار کھمبامعروف کپڑا مارکیٹ میں محکمہ واپڈا کی جانب سے عد توجہی کے باعث بجلی کے کھمبوں پر بجلی کے سینکڑوں میٹر لٹک رہے ہیں جن کی تنصیب بھی درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ رسک بنے ہوئے ہیں۔

ان میٹرز سے دکانوں پر سپلائی جانے والی تاروں کے جال دکانوں کے سامنے اور اوپر سے لٹک رہے جن میں سے اکثر تاریں ناقص اور ننگی ہیں جن کی وجہ سے کئی بار آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ،تاروں کے جال مزید کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں ،اہل علاقہ نے چئیرمین واپڈا سمیت چیف واپڈا ملتان ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پران لٹکتے میٹرز اور پھیلے تاروں کے جال کا بندوبست کیا جائے،نہیں توکسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)فراڈی بیوپاری نے ادھار جانور لے کر محنت کش کوٹھگ لیا بقایا رقم مانگنے پر سنگین نتاءج کی دھمکیاں دے کر فرار مسلح افراد کاچادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محنت کش کے گھر دھاواگھر میں موجود بیوی پر وحشیانہ تشدد نقدی طلائی زیورات لے کر بھاگ گئے دوسری شادی کرنے پر مسلح افراد کا خاتون پر تشدد نقدی طلائی انگوٹھی سمیت قیمتی گھڑی لے کر فرار متنازع دکان کھولنے پر مسلح رشتہ داروں کا دہم کلاس کے طالب علم پر تشدد بازو توڑ دیا فراڈی نے آڑھتی سے لاکھوں کی گندم لے کر بدلے میں جعلی چیک جبکہ تعلقدار نے دوست سے لاکھوں ادھار لے کر جیلی چیک تھما دیا پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 520 ٹی ڈی اے کے رہائشی شمشیر علی جٹ دیول سے جانوروں کے بیوپاری ریلوے سسٹیشن کوٹ ادو کے رہائشی ماجد عرف حاجی مٹھو ملانہ اور عادل ورک نے ماہ جنوری میں 10 لاکھ مالیت کے جانور خرید کئے اور فروری میں رقم دینے کا وعدہ کیا 8 لاکھ 30 ہزار ادا کرنے کے بعد بقیہ رقم 1لاکھ 70 ہزار دینے سے انکاری ہوگئے مانگنے پر سنگین نتاءج کی دھمکیاں دے کر بھگا دیا تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ شاہ پور کے رہائشی سید مبشر شاہ کے ساتھ تاج محمد گجلہ کی دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ روز تاج محمد گجلہ اپنے دیگر ساتھیوں محمد علی جمالی اکبر مشوری 3نامعلوم کے ہمراہ مبشر شاہ کے گھر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگئے اور مبشر شاہ گھر میں موجود نہ ہونے پر گھر میں موجود اس کی بیوی نادر بی بی کو پکڑ لیا تشدد کے بعد گھر میں موجود الماری سے نقدی 27 ہزار روپے 2 تولے طلائی زیورات اٹھالئے بعدازاں نادر بی بی کو اغوا کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر اس کے کپڑے پھاڑ دیے تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع در گھ کے ر ہائشی نعیم چانڈیہ سے آسیہ بی بی نے دوسری شادی کی جس پر آسیہ بی بی کے رشتے داروں کو رنج تھا گزشتہ روز آسیہ بی بی گھر کا سودا سلف لے کر گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں مرتضی علیانی نے اپنے دیگر ساتھیوں تنویر علیانی 2 نامعلوم کے ہمراہ اسے روک لیا تشدد کرکے اس کے کپڑے پھاڑ دیے اس کا پرس جس میں 10 ہزار روپے نقدی طلائی انگوٹھی اور قیمتی گھڑی تھی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 597 ٹی ڈی اے میں اقبال لک کا اپنے رشتےدار خالد لک سے دوکان کا تنازعہ چلا آ رہا تھا گزشتہ روز متنازعہ دکان کو اقبال لک کے بیٹے دہم کلاس کے طالب علم محمد اعظم نے کھولا تو اسی اثنائ میں خالد لک اپنے دیگر ساتھیوں مصطفی لک سلیم لک شعیب لک کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور ڈنڈوں کے وار سے طالبعلم محمد اعظم کا بازو توڑ دیا تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 617 ٹی ڈی اے کے رہائشی صاحب شاہ پٹھان سے اعجاز آرائیں نے3سو بوری گندم مالیتی 10لاکھ لیکر بدلے میں جعلی چیک جبکہ چک نمبر 578 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد شریف لونی پٹھان سے عبدالرشید کمہارنے 17لاکھ ادھار لے کر بدلے میں اسے جعلی چیک دے دیا پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن مظفرگڑھ کے وفد نے ڈسڑکٹ اکاءونٹس آفیسر مظفرگڑھ زاہد کلیم سے انکے آفس میں ملاقات کی، وفد میں ضلعی صدر رانا محمد جمیل ضلعی چیئرمین مختار کھوکھر و دیگر عہدیدران موجود تھے۔

پی اے ایچ پی او کے ضلعی چیئرمین مختار کھوکھر نے پیرا میڈیکل سٹاف کی سروس بکس کی ویر فیکیشن جی پی فنڈ کے اندراج ملازمین کے سکیلز کی اَپ گریڈیشن سالانہ انکریمنٹ جیسے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ڈسڑکٹ اکاءونٹس آفیسر زاہد کلیم نے محکمہ صحت کے ملازمین کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے۔

ریڈر سروس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )وارڈنمبر5 بستی اڑا شہر دائرہ دین پناہ کا رہائشی محمد جنید کا 13 سالہ بیٹا محمد عبداللہ جس نے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں سر پر سفید رنگ کی ٹوپی ہے پاؤں میں کالے رنگ کے چپل ہے 5 اکتوبر 2019 بروز ہفتہ سے لاپتہ ہے اس بارے میں کسی کو علم ہو تو اس نمبروں پر اطلاع کریں 03409624660 ،03409449059،03067516240

%d bloggers like this: