دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا حکومت کا گرفتار ڈاکٹرز اور ہیلتھ ایمپلائز کو غیرمشروط طورپر رہا کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ  سینئیر ڈاکٹرز کے نمائندہ وفد کے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مذاکرات میں کیا گیا ۔

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے گرفتار ڈاکٹرزاور ہیلتھ ایمپلائز کو غیرمشروط  رہا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ  سینئیر ڈاکٹرز کے نمائندہ وفد کے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مذاکرات میں کیا گیا ۔

ڈاکٹرزکے وفد نے محکمہ صحت کے حکام کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات سے آگاہ کیا ۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے ترجمان کی طرف سے کہا گیاہے کہ مطالبات میں ریجنل و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ کی واپسی شامل ہے۔

گرینڈ الائنس نے گرفتار ڈاکٹرزاورایمپلائز کی رہائی، وزیرصحت اورڈاکٹر نوشیران برکی کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

حکومت نے ایک مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے گرفتار 15 ارکان کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گرینڈ الائنس کی طرف سے کہا گیاہے کہ حکومت کی جانب سے باقی مطالبات زیر غور ہیں مکمل مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کے پی پولیس نے پشاور میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران 15 ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتار کیے گئے 15 افراد کو 28ستمبر کو  سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا  گیا تھا۔

سنٹرل جیل منتقل ہونے والے  افراد میں ڈاکٹر عالمگیر، ڈاکٹر راحیل شہزاد، ڈاکٹر عباس خان  اور دیگر اہلکار شامل  ہیں۔

About The Author