دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہو گیاہے

ادارہ شماریات کا کہناہے کہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 8 ارب 79 کروڑ ڈالر تھا،جولائی تا ستمبر برآمدات ( ایکسپورٹس) 3 فیصد بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہیں۔

اسلام آباد: پاکستان کے معاشی منظر نامے کے حوالے سے ادارہ شماریات کی طرف سے کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہو گیاہے۔

ادارہ شماریات  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جولائی تا ستمبر ملکی تجارتی خسارہ 5 ارب 72 کروڑ ڈالر تک محدود رہا۔

ادارہ شماریات کا کہناہے کہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 8 ارب 79 کروڑ ڈالر تھا،جولائی تا ستمبر برآمدات ( ایکسپورٹس) 3 فیصد بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہیں۔

اسی طرح جولائی تا ستمبر درآمدات ( امپورٹس )کا حجم 21 فیصد کمی سے 11 ارب 25 کروڑ ڈالر رہا۔

واضح رہے کہ مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نے پندرہ ستمبر کو بتایا تھا کہ  حکومت نے جو مشکل فیصلے کیے ان کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اور پاکستان کے جاری کھاتوں(ڈالر کی آمدن اور خرچ میں فرق) کا خسارہ 73 فیصد کم ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو انتہائی مشکل حالات میں ملک ملا اور ہماری ٹیم نے فوری طور پر معاشی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی صورت حال کو بہتر کیا۔

مشیرخزانہ نے بتایا کہ معیشت کو بحران سے استحکام کی طرف لے جانے میں کئی اقدامات اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جولائی اور اگست میں 580ارب ٹیکس جمع کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 71 ارب زیادہ ہیں۔

حفیظ شیخ کے مطابق ایف بی آر نے 6لاکھ ٹیکس دہندگان کو رجسٹر کیا جس سے مجموعی تعداد 25لاکھ ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بحران سے نکل بہتری کی جانب گامزن ہونا اتنا آسان نہیں لیکن ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں اور اب کوئی رقم واجب الادا نہیں۔

About The Author