دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رانا ثنا

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمند

ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے لاہور اور فیصل آباد میں موجود کمرشل پلاٹس سمیت کم و بیش 22 جائیدادوں کو منجمند کرنے کے لئے محکموں کو لکھ دیا گیا ہے۔

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )لاہور نے رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر دئیے.

اے این ایف ذرائع نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کی  مبینہ ملکیت لاہور میں پلازہ اور لاہور سے باہر دو فارم ہاوسسز سمیت دیگر جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں و آفسران کو خط لکھ دئیے ہیں۔

ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے لاہور اور فیصل آباد میں موجود کمرشل پلاٹس سمیت کم و بیش 22 جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے محکموں کو لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ  اے این ایف کی جانب سے منجمند کی گئی پراپرٹیز میں قریبی رشتہ داروں ، داماد اور بیٹی کے نام پر بھی جائیدادیں شامل ہیں۔

اے این ایف لاہور کی طرف سے  جائیدادوں کو منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں بھی جمع کرا دی گئی ہیں۔

رانا  ثناء  اللہ  کے  خاندانی  زرائع  نے  اکاوئنٹس  منجمد  ہونے  اور  پراپرٹی  کو  قبضے  میں  لینے  کی  تصدیق  کردی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ رانا  ثناء  اللہ،  ان  کی  بیوی،  بیٹی  اور  داماد  کے  تمام  اکاوئنٹس  اے  ااین  ایف  نے  منجمد  کررکھے  ہیں۔

ذرائع کے مطابق  رانا  ثناء  اللہ  کی  فیملی  کے  تحت  چلنے  والے  دو  مدارس  کے  اکاوئنٹس  بھی  فریز  کیے  گئے  ہیں۔

About The Author