دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی میڈیامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کو نظر انداز کررہا ہے، عمران خان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، دو ماہ سے کشمیر میں مواصلات کا مکمل بلیک آئوٹ ہے،

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں پریشان ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ مظاہروں کو ہیڈ لائن بنا رہا ہے مگرمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کو نظر انداز کررہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، دو ماہ سے کشمیر میں مواصلات کا مکمل بلیک آئوٹ ہے،

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کردیاگیا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے 8 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے،30 سال میں ایک لاکھ کشمیری اپنے حق خودارادیت کےلیے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

عمران خان نے کہا کہ بچوں اور بڑوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے،کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پرزور دے۔

About The Author