دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا معاملہ  آخری مراحل میں ہے،شبیر علی قریشی

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹ ادو میں اپنے ڈیرہ پر عمائدین علاقہ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کوٹ ادو:وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت غربت کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس غربت ختم کرنے کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو روزگار اور قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

شبیر علی قریشی نے کہا کہ نیا پاکستان فلاحی ریاست بنے گا جس کے لئے جدوجہد جاری ہے، 70 سال کے مسائل حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا،پولیس اورہسپتالوں کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹ ادو میں اپنے ڈیرہ پر عمائدین علاقہ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کا استحصال کرکے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں،ان سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے کیلئے ان کا احتساب جاری ہے،کئی سالوں سے غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہوتا جارہا ہے،70سال سے جہاں محنت کش بیروزگاری اور بھوک کا شکار ہیں تحریک انصاف ہی انہیں روز گار فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت امیروں سے ٹیکس لیکر غریبوں پر خرچ کررہی ہے، کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں،حکومت کی کوشش ہے کاروباری طبقے کو اوپر اٹھائیں، کاروبار کو فروغ ملنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریبوں کے لئے پناہ گاہیں تعمیر کی ہیں، ہسپتالوں کے نظام میں بھی بہتری لا رہے ہیں، پولیس کا نظام بھی تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ تھانوں میں ظلم نہ ہو،نادار طبقات تک کھانا پہنچانے کے لئے لنگر خانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے،پسماندہ طبقات کے لئے احساس پروگرام کے تحت مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ نیا پاکستان فلاحی ریاست بنے گا جس کے لئے جدوجہد جاری ہے، بتدریج ملک میں تبدیلی آئے گی، 70 سال کے مسائل حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو بنیادی سہولتوں و ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا،پی ٹی آئی کی حکومت نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا ہے، حلقہ میں تعلیم صحت سمیت بجلی سوئی گیس اور سڑکات کے جال بچھائے جارہے ہیں،چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا معاملہ  آخری مراحل میں ہے جلد ہی چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ مل جائے گا جبکہ تحصیل کوٹ ادو میں کامسیٹس یونیورسٹی، کلمہ چوک سے پل 40تک سڑک اور شیخ عمر روڈ کی سڑک کی تعمیر سمیت یونین کونسل پتل، یونین کونسل درگھ اور یونین کونسل شادیخان منڈا میں سڑکات سمیت بجلی وسوئی گیس کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔

اس موقع پر حلقہ سے آئے عمائدین علاقہ کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے

About The Author