بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج مذید دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سال کے دوران بہاولپور میں علاج کے لیے انے والے مریضوں کی تعداد 163 تک پہنچ چکی ہے۔
وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں علاج کے لیے انے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیر علاج مذید دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر مسرور علی قاضی کا کہنا تھا کہ ڈینگی سینٹر میں بیڈز اور ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں سے انے والے 143 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے جا کے بعد رواں سال کے دوران مجموعی تعداد 163 تک پہنچ گئی ہے جنہیں علاج کی بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے ڈینگی سینٹر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرور علی قاضی کا کہنا تھا کہ ابھی تک بہاولپور ضلع سے ڈینگی سے متاثر ہونے والا ایک بھی کیس سامنے نہیں ایا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ