دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کاتمام پارکس،نالوں اورفٹ پاتھوں سےتجاوزات کوختم کرنےکافیصلہ

یہ فیصلہ آج چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

کراچی: سندھ حکومت نے تمام پارکس،نالوں اورفٹ پاتھوں سےتجاوزات کوختم کرنےکافیصلہ کیاہے۔

یہ فیصلہ آج چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اسپتالوں کےسامنےسےغیرقانونی میڈیکل اسٹوراورتجاوزات ہٹانےکی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے بھی اپنے دفاتر نیشنل میوزیم سے ہٹائیں ہیں، شہر میں بننے والے غیرقانونی شادی ہال اور میگا اسٹورز سے ٹریفک متاثر ہورہی ہے،

سید ممتاز علی شاہ نے کہاکہ ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل کی تاروں کو بجلی کے کھمبوں سے ہٹایاجائے۔

کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے شادی حال اور میگا اسٹور کے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ۔

کمشنر کراچی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ شہر کے 1578 پارکس میں بیشتر میں سے غیرقانونی تجاوزات ہٹادی گئی ہیں ۔ شہر کے 34 نالوں سے بھی غیرقانی تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔

چیف سیکرٹری سندھ نےسیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اسی طرح کمشنر کراچی کو ہدایت کی گئی کہ کیبل ایسوسی ایشن سے ملاقات کر کےدو ماہ میں کیبل وائر ہٹانے کا کہا جائے۔

About The Author