نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’سلیکٹڈ وزیراعظم نے لوگوں سے روزگار، تاجروں سے کاروبار اور مریضوں سے علاج چھین لیا ہے،

اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے لوگوں سے روزگار، تاجروں سے کاروبار اور مریضوں سے علاج چھین لیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے اسلام آباد میں تاجروں کے پرامن احتجاج پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا خواب دکھانے والوں نے قوم پر بدترین آمریت مسلط کر دی ہے۔

اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے لوگوں سے روزگار، تاجروں سے کاروبار اور مریضوں سے علاج چھین لیا ہے۔

بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر ہو ں یا تاجر جو بھی پرامن احتجاج کرتا ہے خون میں نہلا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی پشاور کے ڈاکٹروں کے زخم نہیں بھرے تھے اسلام آباد میں تاجروں پر فسطائیت برپا کر دی گئی ہے۔ معاشی حالات بھوک اور افلاس سے تنگ لوگ احتجاج نہ کریں تو کہاں جائیں؟

مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ پیچھے بھوک ہے، سامنے پولیس کا ڈنڈا ہے بے بس لوگ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاٹھی گولی کی سرکار نہ پہلے چل سکی نہ اب چلے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ جب لوگ عمران خان کو ان کے وعدے یاد کرواتے ہیں جو عمران خان ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہیںاور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

About The Author