نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی

ذرائع کے مطابق اسلام آبآد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز   کر گئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد14  ہوگئی ہے۔

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔  ملک بھر میں سب  سے زیادہ  ڈینگی وائرس سے متاثرہ  مریضوں کی تعدادوفاقی دارالحکومت سے سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبآد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز   کر گئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد14  ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے کا کہناہے کہ اس وقت پولی کلینک میں ڈینگی گے 137 مریض زیر علاج ہیں۔ پولی کلینک میں 6 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمزمیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 70 مریض داخل  ہیں۔ گزشتہ چویبس گھنٹے میں 5 سو سے زائد مشتبہ مریض پمز اسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 120 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی وائرس  سے متاثرہ  مرنے والے افراد کی تعداد 41ہوگئی ہے۔

About The Author