لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔
سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امور راجہ بشارت ہوں گے۔
صوبائی وزیرمال نائب سربراہ جبکہ ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکریٹری ہوں گے۔ سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے جاری کئے گئے نو ٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی۔
کمیٹی صوبہ بھر میں الاٹ شدہ، لیز شدہ، تجاوزات شدہ اراضی، سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کرے گی۔
مینڈینٹ کے مطابق کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کمیٹی صوبہ بھر میں بننے والی ہاؤسنگ اسکیموں بالخصوص جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کا خصوصی آڈٹ بھی کرے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،