دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں مزید انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات روشن

انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے ۔

لاہور: پاکستان میں مزید انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات روشن  ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سری لنکا کے بعد اب انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ بھی  سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے ۔

برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز وفد میں شامل تھے۔  آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے بھی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد کا حصہ تھے۔

پی سی بی کے سی ای او  وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی غیرملکی وفد کے ہمراہ تھے۔

اعلیٰ سطح کے  وفود کو شہر میں کیمروں کے ذریعے بہترین سیکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔ سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو شہر کی سیکیورٹی سے متعقل تفصیلی بریفنگ دی۔

سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزاور کمشنر لاہور نے بھی اس موقع پر غیر ملکی وفود کو بریفنگ دی ۔

About The Author