دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو:بنیادی سہولیات سے محروم اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار گورنمنٹ کالج آف کامرس

سرکاری عمارت کالج کے طلباء و طالبات کو سر چھپانے کیلئے تو ٹھیک ثابت ہوئی لیکن تعلیمی دیگر سہولیات فراہم نہ کی جاسکی۔

کوٹ ادو:گورنمنٹ کالج آف کامرس کو 35 سال بعد سرکاری عمارت تو مل گئی لیکن کالج دیگر تعلیمی سہولیات سے محروم ہے کالج میں کلاس رومز لائبریری، سٹاف کی کمی ،پلے گراونڈ، ایڈیٹوریم جیسی سہولیات نہ ملنے سے طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر کے وسط میں موجود فی میل گرلز ہاسٹل کی عمارت گورنمنٹ کالج آف کامرس کو 35 سال بعد فراہم کردی گئی ۔

سرکاری عمارت کالج کے طلباء و طالبات کو سر چھپانے کیلئے تو ٹھیک ثابت ہوئی لیکن تعلیمی دیگر سہولیات فراہم نہ کی جاسکی۔

ہاسٹل کیلئے بنائی گئی عمارت میں کالج شفٹ ہونے پر کلاس روم چھوٹے ہیں جس وجہ سے متعدد کلاسسز کھلے آسمان تلے درختوں کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

کالج لائبریری ،ایڈیٹوریمکمپیوٹر لیب، امتحانی ہال، کیفے ٹیریا پلے گراونڈ جیسی سہولیات سے محروم ہے ۔

طلبہ کا کہنا تھا عمارت ملنے سے مسائل کم نہ ہوئے دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

دوسری طرف کالج انتظامیہ نے کالج کو سرکاری عمارت کی فراہمی پر منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کیا پرنسپل کالج زبیر احمد صدیقی کا کہنا تھا عمارت میں درپیش مسائل کے حل اور بی ایس اور ایم کام کی کلاسز کیلئے فنڈز مہیا کیا جائے۔

دوسری طرف طلبہ کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ سمیت طلباء و طالبات نے محکمہ ایجوکیشن کے سیکرٹری اور منتخب نمائندوں سے کالج میں درپیش مسائل کو فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکے کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔

About The Author