دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خانیوال: رکشہ سے گر کر چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق

چھٹی جماعت کا طالب علم 9 سالہ محمد حمیر ولد مظہر علی قوم بھٹی سکول رکشہ پر چھٹی کے بعد اپنے گھر علی شیر واہن جارہا تھا ۔

ٹھٹھہ صادق آباد:اسکول رکشہ پر سوار چھٹی کلاس کا طالب علم گر کر جاں بحق، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ 

میت ورثاء کے حوالے، ورثاء کا اتفاقیہ حادثہ قرار دیکر کسی قسم کی کاروائی سے انکار کردیا۔

تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی اڈا پل 132 پر قائم لیڈر شپ سکول اینڈ کالج کی چھٹی جماعت کا طالب علم 9 سالہ محمد حمیر ولد مظہر علی قوم بھٹی سکول رکشہ پر چھٹی کے بعد اپنے گھر علی شیر واہن جارہا تھا ۔

شہید موڑ نزد پل 132 بچہ محمد حمیر رکشہ سے گر گیا جس کی سر میں شدید چوٹ آئی جس کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد لیجایا گیا مگر بچہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری غلام مصطفیٰ سںنگھیڑا موقع پر پہنچ گئے۔

متوفی بچے محمد حمیر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی، بچے کے والد مظہر علی نے پولیس کو بیان دیا کہ حادثہ اتفاقیہ ہے جس میں رکشہ والے کا کوئی قصور نہیں ہے ہم کوئی کاروائی نہیں کروانا چاہتے بچے کی موت اللّٰہ کی رضا ہے۔

پولیس نے بچے کے والد مظہر علی کے بیانا قلمبند کرلیے ہیں. جاں بحق محمد حمیر والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کی اچانک موت پر گفتگو گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔

About The Author