دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیس ایکٹ 2019کے خلاف درخواست میں سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا گیا

درخواست میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور ڈی آئی جیز کی تقرری کے لئے وزیر اعلی سے مشاورت کرنے کے عمل  کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

کراچی: سندھ ہائی کورٹ   نے پولیس ایکٹ 2019 کے خلاف دائر درخواست میں سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ایک شہری کی طرف سے دائردرخواست میں پولیس 2019 کی سیکشن 13 اور 15 کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

درخواست میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور ڈی آئی جیز کی تقرری کے لئے وزیر اعلی سے مشاورت کرنے کے عمل  کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

عدالت عالیہ نے آج درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد 17 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت سےجواب طلب کرلیا ۔

سانحہ بلدیہ کیس: مرکزی ملزم رحمان بھولا کی فیکٹری مالکان کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان نہ لینے کی درخواست مسترد

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس ایکٹ 2019 کے تحت آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی تقرری سے پہلے وزیر اعلی سے مشاورت کرے گا، یہ غیر قانونی عمل ہے،

حکومت نے  پولیس ایکٹ 2019 میں  کچھ  سیکشن ڈال کر  پولیس میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے ۔

About The Author