دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواب لشکری رئیسانی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے جمعیت علماء اسلام ف سے دوبارہ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے جمعیت علماء اسلام ف سے دوبارہ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نواب لشکری رئیسانی کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہوئی،ملاقات میں 27 اکتوبر کے اسلام آباد کی جانب مارچ اور دھرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

نواب لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا،نواب لشکری رئیسانی نے اختر مینگل کا پیغام بھی مولانا فضل کو پہنچایا۔

بی این پی اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

About The Author