دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امپائر کے فیصلے پر اظہارناراضی ، سہیل خان پر جرمانہ عائد

سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، میچ ریفری نے عابد علی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ دے دی ہے۔

کراچی: امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر  سہیل خان پر جرمانہ عائد کردیاگیاہے۔

سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، میچ ریفری نے عابد علی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ دے دی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا۔

سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا، عابد علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کی گئی۔

دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی۔

About The Author