پشاور: خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنظیم نے بھی ہڑتالی ڈاکٹروں کی حمایت کردی ہے۔ جی ایچ اے کا احتجاج جمعرات کو آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے احتجاج میں تبدیل ہوجائے گا۔
آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل اور پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پشاور میں مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں جو ہورہا وہ مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور قیدی ڈاکٹروں کو رہا کیا جائے اگر حکومت نے جمعرات تک ڈاکٹروں کے مسائل حل نہ کئے تو تمام سرکاری ملازمین بھی ہڑتال میں شریک ہوجائنگے۔
پریس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ نجکاری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سرکاری ملازمین کو کنٹریکٹ پر لانا اصلاحات نہیں ہے، جی ایچ اے سے احتجاج آل ایملائز کوآرڈینیشن کونسل کے احتجاج میں تبدیل ہوجائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب