دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بولان میڈیکل کالج کی طالبات کو ہاسٹل سے بے دخل کردیا گیا

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔

کوئٹہ :بولان میڈیکل کالج کی طالبات اور ہاؤس آفیسرزکو یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ رات بیدخل کردیا۔

طالبات اور ہاؤس آفیسرزنے انتظامیہ کی اس حرکت کے خلاف ہاسٹل کے باہر ہی دھرنا دے دیا۔

سماجی کارکن جلیلہ حیدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبات کی تصاویر شئیر کیں تو ایک صارف نے لکھا کہ طالبات کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بھی ٹویٹ کی کہ احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔

اس پر جلیلہ حیدر نے جواب دیا "شاید ترجمان صاحب ٹھیک کہہ رہے ہو۔ میں خود سگنل ایریا سے  باہر تھی اور ابھی خبر وٹس اپ پر ملی تو ٹویٹ کیا۔ البتہ وہاں کے متاثرہ طلباء سے یہ کنفرم ہوا ہے کہ انکو صرف آج رات کے حد تک ہوسٹل واپس بھجا گیا ہے ، کل انکو ہدایت کی گئی کہ دوسری جگہ شفٹ ہو جائے۔ مطلب مستقل حل نہیں ہوا”

About The Author