لودھراں :لودھراں کے نواحی علاقے میں سادہ لوح افراد کو شادیوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی "پھولن دیوی ” اور اس کے منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔
خاتون کی طرف سے 12 نکاح اور مختلف افراد پر زیادتی کے الزامات لگا کر 6 مقدمات پر مبنی ریکارڈ سامنے آچکا ہے ۔
2 روز قبل بننے والا 12 واں دولہا اپنی دلہن کی بے وفائی اور گھر کی تمام جمع پونجی لٹا کر صدمے کو دل سے لگائے اسپتال جاپہنچا ۔
لودھراں کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ڈیرہ جنڈ کے رہائشی حبیب ریحان کا کہنا ہے چند روز قبل اس کی ناہید اختر نامی خاتون سے موبائل فون پر دوستی ہوئی اور ناہید نے شادی کی آفر کی دس روز قبل ہم نے نکاح کرلیا ۔
نکاح میں پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ناہید اور اس کے گواہان نے شرائط کے طور پر 10 ہزار ماہوار خرچ، میرا ملکیتی مکان اور ایک ایکڑ زرعی اراضی ناہید کے نام کروالی اور شادی کے 8 روز بعد ہی ناہید گھر میں موجود تمام طلائی زیورات، قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔
حبیب ریحان کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ ناہید اب تک مختلف افراد سے 12 نکاح کرچکی ہے اور خود سے زیادتی کے الزامات لگا کر 6 مقدمے بھی درج کروا رکھے ہیں ۔
پولیس تھانہ سٹی لودھراں کا کہنا ہے کہ حبیب کی درخواست پر ناہید اختر سمیت نکاح خواں اور گواہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔
پولیس کا یہ بھی بتانا ہے کہ ناہید اختر اور اس کے گروہ کے بارے میں کافی انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
نکاح در نکاح اور مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کررہے ہیں جبکہ حبیب ریحان نے اسپتال میں روتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی لوٹی ہوئی دولت اور کل جمع پونجی کے جانے کا بہت صدمہ ہے اب علاج کیلئے بھی رقم موجود نہیں ۔اعلیٰ افسران ملزمہ کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کریں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون