نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دکی: دیوار کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر لیویز فورس کادھاوا

لیویز فورس کی ہوائی فائرنگ  سے انجمن تاجران کے ضلعی صدر شاہ محمد ناصر سمیت 3 افراد بھگڈر اور کلاشنکوف کے بٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

دکی: ڈی سی  آفس کے قریب مین روڈ میں دیوار کی تعمیر کے خلاف دھرنا دینے والے مظاہرین پر اسسٹنٹ کمشنرکا لیویز فورس کے ہمراہ دھاوا ۔

لیویز فورس کی ہوائی فائرنگ  سے انجمن تاجران کے ضلعی صدر شاہ محمد ناصر سمیت 3 افراد بھگڈر اور کلاشنکوف کے بٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ڈی سی آفس کے قریب زمان روڈ کے مین چوک پر سیکورٹی خدشات کے پیش نذر ضلعی انتظامیہ نے دیوار تعمیر کرنا شروع کی جس کے خلاف آل پارٹیز اورانجمن تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کی تمام دکانیں بند کر کے شٹر ڈاون ہڑتال شروع کر دی ۔

واقعہ کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران نے صبح 9 بجے جائے وقوعہ پر دھرنا دیا ۔جس کے بعد دکانداروں نے دکانیں بند کر کہ دھرنے میں پہنچنا شروع کردیا۔

دھرنا جاری تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ  پر پہنچ کر دھرنا مظاھرین پر دھاوا بولا اور لیویز فورس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیئے ہوائی فائرنگ شروع کر کے لوگوں کو کلاشنکوف کے  بٹ مارنے شروع کر دیئے ۔

لیویز فورس  کے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔کلاشنکوف کے بٹ لگنے اور بھگدڑ سے   آل پارٹیز کے ضلعی چئیر مین حاجی عزت خان ناصر اور انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

لیویز فورس نے ہوائی فائرنگ کے بعد دھرنا مظاھرین کو منتشر کر دیا ۔ ۔دھرنا مظاھرین کا مطالبہ تھا کہ مین روڈ میں دیوار کی تعمیر  سے روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو جائے گا جبکہ اسی روڈ میں واقع 50 کے قریب دکانیں بھی ہمیں مجبورن بند کرنا پڑینگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں ڈی سی دکی قربان علی مگسی کے آفس جاکر ایک گھنٹہ انتظار کیا مگر انہوں نے ہمارے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم کسی بھی صورت مین روڈ کو بند نہیں کرنے دیں گے اگر ڈی سی آفس کی سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو دیوار کے ساتھ خار دار تار نصب کر کہ سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔

About The Author