دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے اپنے ہدف کا نوے فیصد حاصل کر چکا ہے،شبرزیدی

ایف بی آر کے چیئرمین نے یہ بات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر زاہد حسین کاظمی سے ملاقات میں کی ہے ۔

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) شبر زیدی نے کہاہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں،ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے اپنے ہدف کا نوے فیصد حاصل کر چکا ہے۔ 960ارب روپے اب تک ٹیکس وصولیوں کی مد میں جمع کر چکے ہیں

ایف بی آر کے چیئرمین نے یہ بات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر زاہد حسین کاظمی سے ملاقات میں کی ہے ۔

زاہد حسین کاظمی نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات شبر حسین زیدی کے دفتر میں کی ۔

ملاقات میں ٹیکس نظام کی تجدید اور فعالیت مؤثربنانے کے حوالے سے اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ٹکیس کا دائرہ کار بڑھانے اور وصولیوں میں اضافے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی مفصل بات چیت  ہوئی ۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے دعوی کیا کہ  ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے اپنے ہدف کا نوے فیصد حاصل کر چکا ہے ، 960ارب روپے اب تک ٹیکس وصولیوں کی مد میں جمع کر چکے ہیں۔ متعارف کردہ اصلاحات کے نتیجے میں ڈومیسٹک ٹیکس کولیکیشن میں پچس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ ایف بی آر کا شمار ریاست کے کلیدی اداروں میں ہوتا ہے،ٹیکسوں کا منصفانہ اور متحرک نظام ملکی ترقی میں اور معیشت کی نمو میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

سید زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ  پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ٹیکس چوری کی بجائے ٹیکسوں کی رضاکارانہ ادائیگی کا کلچر فروغ دینا ہوگا،ٹیکسوں کی نظام کی اصلاح کا پہلا قدم لین دین کو معقول دستاویزی نظام سے جوڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقاعدہ دستاویزی نظام اپنائے بغیر کرپشن، ٹیکس چوری اور وسائل کے ضیاع کے آگے بند باندھنا ناممکن ہے، دنیا بھر کی منظم معیشتیں غیر رسمی اور غیرمنظم انداز میں کاروبار کی اجازت نہیں دیتیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ٹیکس کے نظام کی اصلاح پر خصوصی محنت کررہی ہے، ایک مخصوص طبقہ خالصتاً نجی مفادات کے پیش نظر اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

زاہد حسین کاظمی  ن کہا کہ ٹیکس نظام کی اصلاح کے حوالے سے دباؤ قبول کریں گے نہ ہی کسی کو روایتی سیاست چمکانے کی اجازت دیں گے،قوم ٹیکس نظام کی اصلاح اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن اور کاوشوں کیساتھ کھڑی ہے۔

About The Author