دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سرائیکی پارٹی کے وفد کاضلع خانیوال کا تنظیمی دورہ

پارٹی کے وفد کنڈ سرگانه میں پٹھانی مائی کی رهائش گاه پر خواتین کے بڑے وفد سے بھی ملاقات کی ۔

ملتان:پاکستان سرائیکی  پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ سٹی صدر شعیب نوز بلوچ ضلع خانیوال کے صدر محمد اشرف خان لنگاه نے ضلع خانیوال میں تنظیمی دوره کیا۔

ملک جاوید چنڑ کی قیادت میں وفد نے اس موقع پر کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے سیاسی جماعتوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔الیکشن  کے دنوں میں ان سیاسی جماعتوں نے سرائیکی  خطے کے آٹھ کروڑ عوام سے ووٹ لیے مگر ان سیاسی جماعتوں نے حسب رواںیت سابقه جماعتوں کی طرح تحریک انصاف نے بھی صوبے کے نام پر دھوکه کیا۔

سیکریٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ شعیب نواز بلوچ محمد اشرف خان لنگاه نے خانیوال کبیروالا اور کنڈ سرگانه باقر پور میں پارٹی کے مختلف یونٹوں ورکروں سے تنظیمی دورے کے دوران اپنے خطاب کیا۔

ان رهنماٶں نے کها که سرائیکی صوبے کا مجوزه نقشه کسی کو تبدیل کرنے کی اجازت نهیں دیں گے ۔هم تاریخ جغرافیه اور اکثریت زبان بولنے والے اضلاع پر مشتمل صوبے کی ڈمانڈ کرتے هیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ هم پاکستان وفاق کے اندر آئینی جدوجهد سے هی صوبے کا قیام چاهتے هیں جس کیلیے بیرسٹر تاج محمد خان لنگاه نے ساری زندگی جدوجهد کی ۔

سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اب سرائیکی  قوم تقسیم کرنے کی مزموم کوششیں کی جارهی هیں ۔یهاں پر سرائیکی خطے میں رهنے والے غیر سرائیکی  لفظ سرائیکی  کولسانیت کی هوا دیکر هماری تحریک اور ثقافت کو مسخ کرنا چاهتے هیں جسکی کسی صورت ابھی اجازت نهیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کو چاهیے که وه اپنی اپنی جماعتوں میں پنجاب کی تقسیم کے بارے میں آواز بلند کریں ۔

ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ

انکا کہنا تھا کہ  قوم کے نوجوان اور بے روزگار طبقه تخت لاهور کی حکمرانی سے نجات چاهتا هے پاکستان سرا ئیکی پارٹی سرائیکی خطه کے اضلاع میں اپنا تنظیمی کام مکمل کر رهی هے پارٹی کے ورکروں سے اپیل کی گی ہے که وه تنظیم سازی کا عمل نے سال سے پہلے پہلے مکمل کریں ۔

پارٹی کے وفد کنڈ سرگانه میں پٹھانی مائی  کی رهائش  گاه پر خواتین کے بڑے وفد سے بھی ملاقات کی ۔

باٹی بنگله میں بشیراں بی بی کی رهائشگاہ  پر قتالپور میں نسیم بی بی کی رهائشگاہ اور قسور سهو کی رہائشگاہ نهالے والا هیڈ سدھنائی طارق بھٹی کی رهائشگاہ  پر پارٹی ورکروں سے ملاقاتیں کیں ۔

About The Author