لاہور(اے پی پی )الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا باڈی ) کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی ہے ۔
ایمرا باڈی کے صدر محمد آصف بٹ ، سیکرٹری سلیم شیخ اور ممبر گورننگ باڈی عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گی صحافیوں کی ملازمتوں کا تحفظ اور ایمرا ممبران کے لئے ہیلتھ کارڈ سمیت ہر مکمن تعاون کی یقین دھانی کروائی گی۔
اس موقع پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے میڈیا کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مستقل حل کے لئے کوشاں ہے جبکہ نئی پالیسی میں میڈیا مالکان کو اس بات کا پابند کیا جارہا ہے کہ ان کو اشتہارات کے پیسوں کی ادائیگی کو ورکرز کی تنخواہ کے ساتھ مشروط کیا جائے گا ۔
اس موقع پر سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ نے صحافےوں کے لئے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور کاوشوں کو سراہا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
منٹو کے افسانے، ٹائپنگ اسپیڈ کا امریکہ میں ٹیسٹ ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی
پسماندہ ملکوں کی ورکنگ کلاس ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی