مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے وفدکی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

لاہور(اے پی پی )الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا باڈی ) کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات  کی ہے ۔

ایمرا باڈی کے صدر محمد آصف بٹ ، سیکرٹری سلیم شیخ اور ممبر گورننگ باڈی عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گی صحافیوں کی ملازمتوں کا تحفظ اور ایمرا ممبران کے لئے ہیلتھ کارڈ سمیت ہر مکمن تعاون کی یقین دھانی کروائی گی۔

اس موقع پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے میڈیا کے موجودہ حالات سے  آگاہ کیا ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مستقل حل کے لئے کوشاں ہے جبکہ نئی پالیسی میں میڈیا مالکان کو اس بات کا پابند کیا جارہا ہے کہ ان کو اشتہارات کے پیسوں کی ادائیگی کو ورکرز کی تنخواہ کے ساتھ مشروط کیا جائے گا ۔

اس موقع پر سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ نے صحافےوں کے لئے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور کاوشوں کو سراہا۔

%d bloggers like this: